رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھندو ادھیکاری اور امت شاہ کے ذریعہ ترنمول کانگریس پر اقرباپروی سیاست کرنے کا الزام لگائے جانے پر کلیان بنرجی نے کہا ہے کہ شوبھندو ادھیکاری کو بی جے پی میں شامل ہوتے ہی ترنمول کانگریس میں خاندان کی سیاست نظر آنے لگی ہے۔وہ گزشتہ دس برسوں سے اسی ترنمول کانگریس کا حصہ رہے ہیں جس پر وہ اقرباپروری سیاست کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
اس طرح مشرقی مدنی پور ضلع میں ادھیکاری پر بھی اقرباپروری سیاست کرنے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔ ادھیکاری خاندان بھی گزشتہ 25 سے 30 برسوں سے اجارہ داری قائم کر رکھا ہے۔شوبھندو ادھیکاری جس پارٹی کے خلاف مہم چلانے کی بات کر رہے ہیں وہ بھی اسی کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کے والد صاحب ابھی بھی ترنمول کانگریس سے منسلک ہیں.
بنگال کی عوام ان سے اس سلسلے میں سوال کرے گی تو ان کے پاس کیا جواب ہوگا۔ بولنا آسان ہے کرنا مشکل ۔ترنمول کانگریس سے اتنی ہی نفرت تھی تو آج ہی کیوں انہیں بہت پہلے ہی پارٹی سے الگ ہو جانا تھا۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ امت شاہ بھی اقرباپروری سیاست کی بات کرتے ہیں۔ان کے منہ سے یہ سب اچھا نہیں لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امت شاہ ایسی سیاست نہیں کرتے ہیں تو انہیں جواب دینا پڑے گا کہ ان کے بیٹے کو کس صلاحیت کی بنیاد پر بی سی سی آئی کا صدر بنایا گیا ہے۔بی جے پی کے کئی رہنما اس زمرے میں آتے ہیں. لیکن نہ کوئی ان سے سوال کرتا ہے اور نہ وہ جواب دیتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے مطابق سرکاری ایجنسیوں کی مدد سے سیاسی رہنماوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔
کلیان بنرجی کا امت شاہ اور شوبھندو ادھیکاری پر تنقید
مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکٹ کلیان بنرجی نے امت شاہ اور شھبندو ادھیکاری کی جم کر تنقید کی۔