ETV Bharat / state

Derek O'Brien in Rajya Sabha ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کو راجیہ سبھا میں شرکت کی اجازت - Parliament Monsoon Session 2023

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ انہوں نے اوبرائن کو معطل کرنے کی تحریک پر ووٹنگ نہیں کی گئی ہے اس لیے وہ ایوان کی کارروائی میں شرکت جاری رکھ سکتے ہیں۔ پیر کے روز دہلی سروسز بل پر بحث کے دوران نامناسب طرز عمل کے الزام میں راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے انھیں مانسون سیشن کے بقیہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا تھا۔ اس سے قبل آم آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا سے اور لوک سبھا سے عآپ کے ہی واحد رکن پارلیمان سشیل کمار رنکو کو معطل کیا جاچکا ہے۔

Trinamool MP Derek O'Brien suspended from Rajya Sabha
ٹی ایم سی کے ڈیرک اوبرائن بھی راجیہ سبھا کے بقیہ اجلاس سے معطل
author img

By

Published : Aug 8, 2023, 4:16 PM IST

Updated : Aug 8, 2023, 6:17 PM IST

ٹی ایم سی کے ڈیرک اوبرائن بھی راجیہ سبھا کے بقیہ اجلاس سے معطل

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں منگل کو ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کی معطلی کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن بعد میں چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ انہیں معطل کرنے کی تحریک پر ووٹنگ نہیں کی گئی اس لیے وہ کارروائی میں شرکت جاری رکھ سکتے ہیں۔ چیئرمین نے قبل ازیں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر کو ایوان میں ان کے نامناسب طرز عمل کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی تھی۔

پرمود تیواری (کانگریس) سمیت کئی ارکان نے چیئرمین پر زور دیا کہ وہ اوبرائن کے بارے میں نرم رویہ اختیار کریں۔ کانگریس کے پرمود تیواری نے کہا کہ چیئرمین کو بڑا دل دکھانا چاہئے اور اوبرائن کی معطلی واپس لینی چاہئے۔ کانگریس کے ہی مکل واسنک نے کہا کہ حالات کی وجہ سے او برائن مشتعل ہو گئے۔ ان کا مقصد چیئرمین کی توہین کرنا نہیں ہے۔ اسی پارٹی کے دگ وجے سنگھ نے بھی او برائن کے حق میں بات کی۔ کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ اوبرائن کا طرز عمل مناسب نہیں ہے۔ وہ ان کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

قائد ایوان پیوش گوئل نے کہا کہ اوبرائن کا طرز عمل ضوابط کے مطابق نہیں تھا۔ انہوں نے چیئرمین کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اس تعطل سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ وہ چیئرمین سے قائد ایوان کی حیثیت سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر او برائن کو اپنے طرز عمل پر افسوس ہے تو اسے قبول کرلینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل پیر کے روز ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اوبرائن نے منی پور پر بحث کا مطالبہ اٹھایا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر رول 267 کے تحت اس معاملے پر بحث کا مطالبہ پہلے سے کر رہے ہیں۔ جس پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے پوچھا کہ وہ کس رول کے تحت ہدایت کا معاملہ اٹھا رہے ہیں، جس کے بعد اوبرائن بہت زیادہ مشتعل ہوگئے۔ دریں اثنا، قائد ایوان پیوش گوئل نے نامناسب طرز عمل کے الزام میں اوبرائن کو ایوان کے مانسون سیشن کے بقیہ اجلاس کی مدت کے لئے کارروائی سے معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ جسے قبول کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا کا مانسون اجلاس 11 اگست تک شیڈول ہے۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا سے اور لوک سبھا سے عآپ کے ہی واحد رکن پارلیمان سشیل کمار رنکو کو معطل کیا جاچکا ہے۔

Last Updated : Aug 8, 2023, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.