ETV Bharat / state

Derek O Brien چیف الیکٹورل آفیسر بل بی جے پی کی مایوسی کا مظہر، ڈیریک اوبرائن - پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس

مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں چیف الیکٹورل آفیسر بل یا سی ای سی بل پیش کرنے جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی کا یہ غیر جمہوری اورمایوس کن انداز ہے۔ بی جے پی کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر بل بی جے پی کی مایوسی کا مظہر:ڈیریک اوبرائن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 2:09 PM IST

کولکاتا: گزشتہ بدھ کو جاری کردہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بلیٹن کے مطابق مرکزی حکومت 18 ستمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں سی ای سی بل پیش کرے گی، جس میں چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای سی) اور دیگر انتخابی افسران (ای سی) کی تقرری سے متعلق ترامیم پیش کیا جائے گا۔ ملک کے چیف الیکٹورل آفیسر (EC) کی تقرری کے ذمہ دار پینل سے چیف جسٹس کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ یہ بل انتخابی عہدیداروں کی تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے براہ راست خلاف ورزی کی گئی ہے۔

  • VIDEO | "On one end, we are celebrating parliamentary democracy by giving speeches and in the same special session, they (central government) are bringing this Bill (on the appointment of Chief Election Commissioner CEC and other election commissioners) which is completely… pic.twitter.com/lYT9MpmwBy

    — Press Trust of India (@PTI_News) September 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اس بل کی مخالفت کرنے کا اپیل کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ایک طرف ہم پارلیمنٹ میں جمہوریت کا جشن منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔دوسری طرف اسی خصوصی اجلاس میں وہ (مرکزی حکومت) یہ (CEC) بل لا رہی ہیں۔ جو کہ سراسر غیر جمہوری ہے۔ کیونکہ، وہ جانتے ہیں، 2024 کے آئندہ انتخابات (لوک سبھا انتخابات) میں ان کی شکست یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Working Committee پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات پر حکمت عملی تیار کی جائے گی: کانگریس صدر

ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے یہ بھی کہاکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس کس مقصد کے لیے بلایا گیا ہے۔ میں یہ اس لیے کہ رہا ہوں کہ متعلقہ پروگراموں کی فہرست میں بہت ہی مشکوک جملے درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.