مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پرسون بنرجی نےکہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کی اطلاع بکواس اور بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اسی وجہ سے لوگوں کو جھوٹی اور بے بنیاد افواہ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق مایہ ناز فٹبالر پرسون بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوپر والے نے مجھے عزت،دولت اور شہریت وہ سب کچھ دیا ہے جس کی خواہش تھی۔مجھے زیادہ لالچ نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پرسون بنرجی نے کہا کہ رکن پارلیمان بننے سے بہت پہلے سے ممتا بنرجی مجھے جانتی تھی۔
سابق فٹبالر کا کہنا ہے کہ انہوں (ممتابنرجی) صرف ایک بار رکن پارلیمان بننے کے بارے میں پوچھی۔میں انہیں انکار نہیں کیا۔ممتا بنرجی نہ صرف ایک کامیاب رہنما ہیں بلکہ ایک اچھی انسان بھیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کو کبھی بھی چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک کرکٹر پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں اور اب ایک فٹبالر پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کے دعویٰ کے بعد ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پرسون بنرجی نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستابدی رائے کو پارٹی سے بات کرنی چاہیئے: فرہاد حکیم