کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ 29 مارچ کو شہید مینار میںترنمول کانگریس کے حامی طلبا اور یووا ترنمول کانگریس کی ریلی میں ابھیشیک بنرجی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے رہنماوں پر بھی ابھیشیک کا نام لینے کے لئے دباؤ ڈالا گیا جب وہ مرکزی ایجنسی کی تحویل میں تھے۔ کنتل کو اگلے دن عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت میں داخل ہوتے وقت کنتل نے دعویٰ کیا کہ ابھیشیک کو ان کے ذریعے بھرتی کیس میں نامزد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کنتل نے پولیس کو یہ بھی لکھا کہ سی بی آئی اور ای ڈی اس کے لیے ان پر دباؤ بنا رہی ہیں۔
بعد میں جب کنٹل کے دعوے اور خط سے متعلق معاملہ جسٹس گنگوپادھیائے کی بنچ میں آیا تو انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر ایک جیسے دو دعوے اتفاقی نہیں ہو سکتے۔ اس معاملے میں جانچ کا حکم دیتے ہوئے جج نے کہاکہ ابھیشیک بنرجی سے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی اور سی بی آئی بھی پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Cal High Court Nod To Abhishek Interrogationn ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے راحت نہیں ملی،25 لاکھ روپے کا جرمانہ
جسٹس امریتا سنہا نے جمعرات کو جسٹس گنگوپادھیائے کے اس حکم کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی-سی بی آئی تحقیقات کی خاطر ابھیشیک سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ابھیشیک اور کنتل دونوں پر عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ابھیشیک کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔