ETV Bharat / state

'بنگال میں این آرسی نافذ ہونے کا سوال ہی نہیں'

author img

By

Published : Dec 9, 2019, 7:43 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل ملک کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگا۔ اس بل کی مخالفت ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

'بنگال میں این آرسی نافذ ہونے نہیں دیں گے'

مغربی بنگال کے ڈائمنڈ بارہرپارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے ایوان میں شہریت ترمیمی بل کی مخالت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بل کسی کے حق میں فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس بل سے ملک اور عوام کو نقصان ہو اسے کسی بھی قیمت پر پاس ہونے نہیں دینا چاہیے۔ اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو اس ملک کے لیے بدقسمتی کی بات ہوگی۔

ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ کے صدر ابھیشک بنرجی نے کہاکہ آج اگر سوامی ویویکانند ہوتے توانہیں یہ سب سن کر صدمہ پہنچتاہے۔ انہوں نے ملک کی قومی یکجہتی کے لیے کام کیا تھا۔

ابھیشک بنرجی کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل سوامی ویویکا نند کے خیالات کے برعکس ہے۔ انہوں نے مذہب کے نام پر ملک کی تقسیم کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ سوامی ویویکا نند اگر آج پارلیمنٹ میں ہوتے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظرے سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ بی جے پی ملک کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔بی جے پی کے رہنماؤں صرف مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں ۔

شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے مزید کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بابائے قومی گاندجی کے نظرے کے خلاف کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس سے ملک میں خطرناک حالات پید ا ہو سکتے ہیں۔ گاندھی جی کے نظریے کو نظرانداز کرنے کا مطلب ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے پھتیجے نے کہاکہ گاندھی جی کے نظرے پر سردار پٹیل کو اہمیت دینا کسی بھی قیمت پر جائز نہیں ہے۔ اس سے ملک کونقصان ہو سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل2019 کو پیش کی۔

اس بل کے تحت پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے31 دسمبرتک بھارت آنے والے ہندو،سکھ،عیسائی،بودھ،جین اور پارسی کوبلاشرئط شہریت دیے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.