کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس کی رہنما سجاتا منڈل نے کہاکہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اسے قبول کر لیں گے۔میرا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ مطالبہ کرنا ہے تو وہ میرے حق میں ممبر پارلیمنٹ کا عہد ہ چھوڑ دیں۔کیوں کہ میں نے ان کی غیر موجودگی میں انتخابی مہم چلائی اور وہ کامیاب ہوئے۔TMC MLA Sujata Mondal File Divorce Case Against Husband BJP MP Saumitra Khan
گرچہ سومترا خان کا اس وقت بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم انہوں نے اس قبل ایک موقع پر کہاتھا کہ وہ سجاتا سے طلاق چاہتے ہیں۔ گزشتہ جنوری میں انہوں نے بانکوڑہ عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ 10 جنوری کو مقدمہ درج کراتے ہوئے سومترا نے کہاتھا کہ گزشتہ دو سالوں سے سجاتا کے ساتھ میرے تعلقات میں تناؤ ہے۔ میں نے گزشتہ سال جنوری اور مارچ میں دو بار قانونی نوٹس بھیجے۔ آج طلاق کا مقدمہ درج کرایا۔اس وقت سجاتا نے کہا تھا کہ وہ طلاق نہیں چاہتی تھیں۔ سومترا کا نوٹس ملنے کے بعد سجتا نے جوابی خط بھیجا کہ وہ طلاق نہیں لینا چاہتی، وہ ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی طلاق نہیں مانگی۔ آج بھی میں طلاق پر راضی نہیں ہوں۔ اب میں سومترا سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
مگر ایک سال بعد سجاتا کی سوچ تبدیل ہوچکی ہے اور وہ اب طلاق لینا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی دعویٰ نہیں ہے۔ بانکوڑہ، کلکتہ اور دہلی میں ان کے گھر میں میرے بہت سارے سامان رہ گئے ہیں۔ میں یہ سب نہیں چاہتی۔اگر وہ نہیں دینا چاہتے ہیں تو نہ دیں۔میں نے زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھ لئے ہیں۔ میں ہر حال میں اس کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔ میں نے بشنو پور اس کیلئے انتخابی مہم چلائی۔ لیکن ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سومترا نے مجھے چھوڑ دیا۔ سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ رشتہ ختم ہو جائے گا؟
گزشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے، سجتا نے 21 دسمبر 2020 کو اچانک بی جے پی چھوڑ کر سوگتا رائے اور کنال گھوش کا ہاتھ پکڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئیں۔ اس کے فوراً بعد سومترا نے پریس کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دیں گے۔ اس دن پریس کانفرنس کے دوران بشنو پور کے بی جے پی رکن اسمبلی روتے ہوئے نظر آئے۔ اس نے روتے ہوئے کہا کیا میں بہت گنہگار ہوں؟ سجاتا، اگر تم بہت غلط ہو؟ اور اب میرا نام اپنے نام سے منسوب مت کرنا۔بس منڈل لکھنا۔
مزید پڑھیں:Girl Married to Kidnapper لڑکی نے اغوا کار سے ہی شادی کر لی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
سجاتا نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں منڈل کے نام کے ساتھ آرام باغ حلقہ سے ترنمول کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ جیت نہیں سکیں لیکن اس بار وہ طلاق کا مقدمہ جیتنا چاہتی ہیں۔TMC MLA Sujata Mondal File Divorce Case Against Husband BJP MP Saumitra Khan
یو این آئی