ETV Bharat / state

Saokat Molla بھانگوڑسے دفعہ 144ہٹانے کی ممبر اسمبلی شوکت مُلا کی ممتا بنرجی سے اپیل - کینگ شمال کے ممبر اسمبلی شوکت ملا

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت مُلا نے حکومت سے بھانگوڑ میں نافذ دفعہ 144 ہٹانے کی ایپل کی ہے جبکہ انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے اس اپیل کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔

بھانگوڑسے دفعہ 144ہٹانے کی ممبر اسمبلی شوکت ملا کی ممتا بنرجی سے اپیل

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 2:48 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کیننگ شمال کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے ممتا بنرجی سے بھانگوڑ سے دفعہ 144ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ مغربی بنگا ل اسمبلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شوکت ملا نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سے بھانگوڑ سے دفعہ 144ہٹانے کی اپیل کی ہے۔اس کی وجہ سے غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کارو بار اور معمول پر زندگی لانے کےلئے دفعہ 144ہٹانا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی نے ریاست بھر میں ترنمول کی زبردست جیت کے باوجود بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ممتا نے کیننگ ایسٹ کے ایم ایل اے شوکت کو بھنڈار کی سیاسی زمین کی بازیابی کی ذمہ داری سونپی۔ اس کے بعد سے شوکت کا آئی ایس ایف کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔

پنچایت انتخابات کے اعلان کے بعد جنوبی 24 پرگنہ کےبھانگوڑ میں حالات خراب ہیں ۔ترنمول کانگریس اور آیی ایس ایف کے ورکروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔اب تک بھانگر میں 6افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔پنچایت انتخابات کے بعد بھی بھانگر میں دفعہ 144نافذ ہے ۔اس کی وجہ سے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی بھی اپنے حلقے میں داخل نہیں ہورہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Advises Ministers مغربی بنگال میں منی پور واقعے پر قرارداد لانے پر غور

انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشا د صدیقی نے کہا کہ ترنمول کانگریس عوام کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھانگر میں دفعہ 144امن و امان قائم کرنے کےلئے نہیں لگایا گیا ہے بلکہ اپوزیشن کو روکنے کےلئے قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے میں اپنے حلقہ انتخاب میں داخل نہیں ہوپارہا ہوں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.