ETV Bharat / state

Paresh Adhikari سابق وزیر پریش چندر ادھیکاری کے جواں سال بیٹے کا انتقال

سابق ریاستی وزیر پریش چندر ادھیکاری کے جواں سال بیٹے ہیرک جیوتی ادھیکاری کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 30 سال تھی۔ سیاسی رہنماوں نے ان کی موت ہر تعزیت کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 8:54 PM IST

سابق وزیر پریش چندر ادھیکاری کے جواں سال بیٹے کا انتقال

کولکاتا:مغربی بنگال کے سابق ریاستی وزیر پریش چندر ادھیکاری کے جواں سال بیٹے ہیرک جیوتی ادھیکاری کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 30 سال تھی۔ ہیرک جیوتی پیشے سے ڈاکٹر تھے۔ وہ جمعہ کی صبح تقریباً 10:30گھر پر والد پریش ادھیکاری کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے۔ ہیرک جیوتی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں میکالی گنج سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

میکھالی گنج کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ تپس کمار داس نے بتایا کہ موت دل کا دورہ پڑنے اور گردے کی طویل مدتی تکلیف کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ہیرک جیوتی میکالی گنج کے کچلی باڑی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کام کر رہے تھے۔ وہ ضلع یوتھ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ وہ مختلف سماجی کاموں سے وابستہ تھے۔ وہ ریڈ کراس سوسائٹی کے میکالی گنج سب ڈویژن کے سکریٹری تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengal minister Jyotipriya Mallick Arrested راشن گھپلہ معاملے میں بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک گرفتار

اس سے قبل پریش کا نام ریاست میں بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں شامل ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی انکیتا ادھیکاری کو ٹیچر کی نوکری دلانے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کیا تھا۔ بعد میں انکیتا کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے حکم پرنوکری چلی گئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.