ETV Bharat / state

TMC MLA Jakir Hossain سیاسی انتقام کے سبب گھر اور فیکٹریوں پر چھاپہ ماری کی گئی - رکن اسمبلی ذاکر حسین نے دعوی

ریاست کے سابق وزیر اور جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ذاکر حسین اپنے گھر اور فیکٹری پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کی کارروائی کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جھوٹے الزام میں پھنسایا جا رہا ہے۔ TMC MLA Jakir Hossain

سیاسی انتقام کے سبب گھراور فیکٹریوں پر چھاپہ ماری کی گئی

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 11:16 AM IST

جنگی پور:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے رکن اسمبلی ذاکر حسین نے دعوی کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا شکار ہونا پڑا ہے۔ مستقبل میں بھی انہیں اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ وہ ترنمول کانگریس سے منسلک ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا میں جو ضبط کی گئی رقم دکھائی گئی ہے وہ درست نہیں ہے۔ رکن اسمبلی ذاکر حسین نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائس مل اور گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپہ ماری اور وہاں سے بھاری رقم کی برآمدگی کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ درست نہیں ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ان کے گھر سے 1 کروڑ 10 لاکھ برآمد کیے ہیں۔ انہیں ثبوت کے طور پر لکھ کر دیا گیا ہے لیکن وہ اسے اب نہیں دکھائیں گے۔ ان کے پاس ایسے وکیل ہیں جو اس کے خلاف لڑ رہے ہیں، میڈیا میں کچھ لوگ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:Income Tax Raid In Jakir Hossain House سابق وزیر ذاکر حسین کے گھر سے 11 کروڑ روپے برآمد

ذاکر حسین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کی نوٹ بک اور اکاؤنٹ بالکل ٹھیک ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ قانونی طریقے سے لڑیں گے۔ ترنمول کے لیڈر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جو رقم لی گئی ہے وہ ان کے کالج اور ان کی بیوی کے لئے تھی۔ انہوں نے خود کو مرشد آباد کا نمبر ایک ٹیکس ادا کرنے والا بھی بتایا۔ ذاکر حسین نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے الیکشن لڑتے ہوئے اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا حساب الیکشن کمیشن کو دیا۔ الیکشن کمیشن کو ایک ایک پیسے کا حساب دیا گیا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ذاکر حسین کے گھر اور کاروباری اداروں پر اچانک چھاپہ ماری چلائی۔ اسی دوران محکمہ انکم ٹیکس کی مختلف ٹیموں نے ریاست کے 14 مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.