ETV Bharat / state

TMC MLA Idris Ali رکن اسمبلی ادریس علی کا متنازع بیان پر ہنگامہ - بھگوان گولہ

مرشدآباد ضلع کے بھگوان گولہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے متنازع بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی کی آنکھ کے آپریشن کو لے کو منفی تبصرہ کرے گا تو اس کی آنکھیں نکال لی جائے گی۔TMC MLA Idris Ali

رکن اسمبلی ادریس علی کا متنازع بیان پر ہنگامہ

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 3:44 PM IST

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بھگوان گولہ میں واقع ترنمول کانگریس کے پارٹی دفتر میں کل مذاہب کے رہنماؤں کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس میٹنگ میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی بھی موجود تھے۔TMC MLA Idris Ali Makes Controversial Statement Against Opposition

کل مذاہب کے رہنماؤں نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کی۔مسلم رہنماؤں کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کی گئیں.

رکن اسمبلی ادریس علی نے کہا کہ اپوزیشن حادثات، خطرات اور اموات پر بھی تنقید کر رہی ہے۔ بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں بے شرمی کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ ان کے طنز و مزاح کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ گر ابھیشیک کی آنکھ کے بارے میں دوسری جماعتوں کی جانب سے تنقید، طنز، مذاق اڑایا گیا تو ان آنکھیں نکال لی جائے گی۔ابھیشیک کا مذاق اڑانے والوں کی آنکھ نکالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:India Corona Update ملک کی بیس ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا

مرشدآباد ضلع بی جے پی کے صدر شیکھر سرکار نے کہا کہ ادریس علی اس طرح کے تبصرے یا دھمکیاں دے کر بنگال کی سیاست میں ایک چہرہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔انوپرتا کے جیل جانے کے بعد ترنمول کانگریس کے تمام رہنماؤں کے درمیان ان کی جگہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ادریس علی کا بیان بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔TMC MLA Idris Ali Makes Controversial Statement Against Opposition

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.