مغربی بنگال میں وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی کولکاتا پولیس کی یکطرفہ طور پر حمایت کر رہے ہیں۔دوسری ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور پولیس کے احتجاج کر رہے ہیں۔TMC MLA Humayun Kabir Slam Murshidabad Police
مرشد آباد ضلع کے بھرت بور تھانے کے آفیسر انچارج اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے درمیان جگھڑے میں بات اتنی بگڑ گئی کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے کہا کہ وہ ضلع پولیس کے رول کو لے کر وزیر پولیس اور وزیراعلی ممتا بنرجی سے شکایت کریں گے۔ ضلع پولیس تھانے کے سامنے کی زمین پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے زمین پر قبضہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔لوگ ضلع پولیس کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی کے اجلاس کے دوران مرشد آباد ضلع پولیس کے رول پر سوال اٹھائیں گے۔اس سلسلے وزیراعلی ممتا بنرجی سے بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee مغربی بنگال سیلف ہیلپ گروپ کے معاملے میں نمبرون پوزیشن پر
واضح رہے کہ گزشتہ شب بھرت پور میں رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے حامیوں کے ساتھ بھرت پور تھانے کا گھیراؤ کیا۔اس درمیان رکن اسمبلی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جم کر جگھڑا ہوا تھا۔اس دوران تھانے کا بھی گھیراؤ کیا گیا تھا۔TMC MLA Humayan Kabir Protest Against Musrhidabad Police