ETV Bharat / state

Giasuddin Molla رکن اسمبلی غیاث الدین ملا کے متنازع بیان پر ہنگامہ

جنوبی 24 پرگنہ کے موگراہاٹ(مغرب) سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین ملا نے متنازع بیان بازی کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت انتخابات کے تین ماہ رہ گئے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے۔رکن اسمبلی کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے کڑی مذمت کی ہے۔

رکن اسمبلی غیاث الدین ملا کے متنازع بیان پر ہنگامہ

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 5:37 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات2023 کے تین ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگمی تیز ہو گئی ہے۔سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ اسی درمیان رہنماوں کی جانب سے متبازع بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے اوسٹی تھانہ علاقے میں دیدی سروکشہ کبیج مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین ملا نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو پنچایت انتخابات سے قبل دیکھ لینے کی دھمکی دے دی ۔

موگراہاٹ(مغرب) سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین ملا نے متنازع بیان بازی کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت انتخابات کے تین ماہ رہ گئے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے۔رکن اسمبلی کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے کڑی مذمت کی ہے۔ رکن اسمبلی غیاث الدین ملا نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی بنگال کی عوام کے لئے درجنوں ترقیاتی اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن چند افراد ایسے بھی ہیں جو ممتابنرجی کی اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ان کی پارٹی کو بدنام بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو فورا سمجھ لینا چاہئے کہ پنچایت انتخابات کے تین ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ان کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پنچایت انتخابات سے قبل انہیں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش بند کر دینی چاہئے اس میں ان کی بھلائی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے رہنما سوفول کھاٹی نے کہاکہ رکن اسمبلی غیاث الدین ملا بالکل درست کہا ہے کیونکہ ان کی پارٹی بدعنوانی میں ملوث ہے وہ اپنی پارٹی کو بچانے کے لئے ہی اپوزیشن کو خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Twitter Account hacked ترنمول کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر سائبر حملہ

ترنمول کانگریس کے رہنما عمران حسین ملا نے کہاکہ بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔رکن اسمبلی غیاث الدین ملا نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے جس پر ہنگامہ کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پنچایت انتخابات کے تین ماہ رہ گئے ہیں اس کے بعد ہماری پارٹی فیصلہ کرے گی کہ علاقے کی ترقی کیسے کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.