مالدہ: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں گروہی تصادم اور متنازع بیان بازی میں زبردست تیزی آئی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان مالدہ ضلع ترنمول کے صدر اور مالتی پور کے رکن اسمبلی عبدالرحیم بخشی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے کمر میں رسی باندھ کر سبق سکھانے کا متنازع بیان دے کر سرخیوں میں آگئے۔ TMC MLA Abdur Rahim Bakhshi Threaten Opposition Leaders In maldah
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجایت انتخابات کی تاریخ قریب ہے۔ ان کی پارٹی کسی بھی طرح کا تنازع نہیں چاہتی ہے۔ ہم اپنی طرف سے پر امن انتخابات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن امن و امان کو بگاڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ امن ماحول کی فضا مکدر کرنے والوں کے کمر میں رسی باندھ کر سبق سکھایا جائے گا۔ انہیں بھی پتہ چل جائے گا کہ ماحول بگاڑنے کی کتنی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے۔ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:TMC Leader on Development Scheme 'ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹی ایم سی کو ووٹ دینا ہوگا'
بی جے پی، کانگریز اور سی پی آئی ایم نے رکن اسمبلی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پنچایت انتخابات سے قبل ریاست میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلطی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے لیکن اکسانے والی بیان بازی کرکے ماحول بگاڑنے والوں کو کون سزا دے گا۔ اس کے خلاف کارروائی کون کرے گا۔