ETV Bharat / state

Firhad Hakim Slam Opposition مجاہد آزادی كے نقش قدم پرچلنا ہی ہمارا مقصد، فرہاد حكیم - پرچم كشائی كی تقریب

كولكاتا میونسپل كارپوریشن كے مئیر فرہاد حكیم نے پرچم كشائی كی تقریب كے دوران جذباتی تقریر كرتے ہوئے كہا كہ وہ آج اس دفتر میں كام كرتے ہیں جہاں برسوں پہلے نیتاجی سبھاش چندر بوس بیٹھ كر كولكاتا كی باگ ڈوڑ سنبھالا كرتے تھے۔ وہ اپنے عظیم مجاہد آزادی كے نقش قدم پر چلنے كی كوشش كرتے ہیں۔ ان كے لیے ایمانداری كے ساتھ عام لوگوں كی خدمات انجام دینا ہی اولین مقصد ہے۔ اس سے سمجھوتہ نہیں كرسكتے ہیں۔ kmc mayor firhad hakim slam opposition

kmc mayor firhad hakim
kmc mayor firhad hakim
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 5:49 PM IST

Updated : Aug 15, 2022, 7:24 PM IST

كولكاتا: ملك كی دوسری ریاستوں كی مغربی بنگال میں بھی 75 یوم آزادی كا جشن بڑے جوش و خروش كے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دارالحكومت كولكاتا اور اس كے اطراف كے اضلاع جنوبی 24 پر گنہ ، شمالی 24 پر گنہ اور ہوڑہ میں گذشتہ دوپہر سے موسلادھار بارش كا سلسلہ جاری ہے۔ اس كے باوجود ریاست كے تمام اضلاع میں یوم آزادی كے جشن منانے كا سلسلہ جوش و خروش كے ساتھ جاری ہے۔ kmc mayor firhad hakim slam opposition on flag hoisting ceremony

فرہاد حكیم کی پرچم کشائی

كولكاتا میونسپل كارپوریشن كے مئیر فرہاد حكیم نے پرچم كشائی كی تقریب میں شركت كی اور جذباتی تقریر كرتے ہوئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر زبردست تنقید كرتے ہوئے كہاكہ ملك میں اس وقت 75 ویں یوم آزادی كا جشن منایا جا رہا ہے لیكن چند آج بھی سیاست كررہے ہیں۔ ان سے اس سے زیادہ امید بھی نہیں كی جا سكتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee Slams Opposition Parties وزیراعلیٰ ممتا بنرجی كا اپوزیشن پارٹیوں كو سخت پیغام

ریاستی وزیر فرہاد حكیم نے كہاكہ مغربی بنگال میں بدعنوانی كا كوئی معاملہ نہیں ہے۔بی جے پی كی قیادت والی مركزی حكومت سیاسی انتقام كے تحت سی بی آئی اور ای ڈی كا حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كے خلاف استعمال كر رہی ہے ۔اس سے ترنمول كانگریس كو نقٓصان ہونے والا نہیں ہے ۔كیونكہ ماں ماٹی مانش كو مغربی بنگال كی عوام كی حمایت ہے۔

انہوں نے كہاكہ اگر ان كے خلاف بدعنوانی كے الزام ثابت ہو جا تا ہے تو وہ سر عام خودكشی كرلیں گے۔ ان كی زندگی میں بدعنونی كے لئے كوئی جگہ نہیں ہے۔ان كے لئے ایمانداری كے ساتھ عام لوگوں كی خدمات انجام دینا ہی اولین مقصد ہے ۔اس سے سمجھوتہ نہیں كرسكتے ہیں۔وہ ایماندار ہیں اور ہمیشہ سے ہی اس بات كا خیال ركھتے ہیں كہ ان كی وجہ سے كسی كو تكلیف نا پہنچے۔

ان كا كہنا ہے كہ عوام نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے اور ایمانداری كے ساتھ نبھانے كی ہر ممكن كوشش كرتے ہیں۔ بدعنوانی كا الزام بے بنیاد ہے۔اسی وجہ سے كہتے ہیں كہ الزام ثابت ہونے پر كسی كوكچھ كہنے كے بجائے خودكشی كرنا ہی بہتر سمجھیں گے۔

ریاستی وزیر فرہاد حكیم نے كہاكہ سی پی آئی بی جے پی كے ساتھ مل كر مغربی بنگال كے پرامن ماحول كو بگاڑنے كی سازش میں مصروف ہے ۔ ان كے پاس تو كچھ نہیں ہے لیكن وہ ایك ایسی سیاسی جماعت كی حمایت كررہے ہیں جن سے ریاست مغربی بنگال اور یہاں كے غریب عوام كونقصان پہنچ سكتا ہے۔

Last Updated : Aug 15, 2022, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.