مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی جانب سے مختلف مساجد کے اماموں اور موذن کو تحفہ دینے کے لئے بلایا گیا اسی درمیان ترنمول کانگریس کے دو گروپوں کے درمیان مار پیٹ ہو گئی۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
TMC Leaders Fight Each Other During Gift Distribution Among Imam And Mozin
تقریب ہال میں امام و موذن سیاسی تحفہ ملنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی وقت ترنمول کانگریس کا دوسرا گروپ وہاں آ پہنچا اور منتظمین سے الجھ پڑے۔
دیکھتے ہی دیکھتے ترنمول کانگریس کے دونوں گروپوں میں مار پیٹ شروع ہوگئی امام و موذن حضرات خاموشی کے ساتھ وہاں سے نکلنے میں بہتری سمجھا۔
ڈائمنڈ ہاربر تھانہ کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا، زخمیوں کو سپر اسپیشلیٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، اس چند لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: Congress Slams BJP and TMC: 'بی جے پی اور ٹی ایم سی بنگال میں فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہیں'
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رہنما شجاع الدین اور اصغر منڈل کے گروپ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی،دونوں ایک دوسرے پر نظر انداز کرنے کا الزام لگائے۔