ETV Bharat / state

'نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی امیدوار کی جیت طے'

گیارولیا ٹاؤن ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے جنرل سیکریٹری وکیل محمد داؤد عالم نے ریاست میں اقلیتی طبقے کی ترقی کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بہترین کاموں میں سے ایک قرار دیا۔

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی امیدوار کی جیت طے

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 10:03 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان اسمبلی انتخابات 2021 کی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے۔

ریاست میں اب تک اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچ مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کے تحت کل 294 میں سے 178 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

تمام سکیورٹی انتظامات کے درمیان 22 اپریل کو یعنی جمعرات کو چھٹویں مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی امیدوار کی جیت طے
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں واقع گیارولیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری وکیل محمد داؤد عالم ممتا بنرجی کے دس سالہ دور میں اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے کئے گئے کاموں کی جم کر تعریف کی۔گیارولیا ٹاؤن ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے جنرل سیکریٹری وکیل محمد داؤد عالم نے ریاست میں اقلیتی طبقے کی ترقی کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بہترین کاموں میں سے ایک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ایک سیکولر رہنما ہیں۔ ان کی نظروں میں تمام مذاہب کے لوگوں کی ایکساں اہمیت ہے۔وکیل محمد داؤد عالم نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کے تحت ممتابنرجی کے ترقیاتی کاموں پرسوال اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کے دور اقتدار میں اقلیتی طبقے کے لوگ خوشحال ہیں۔ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ رہائش اور تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی ہوئی ہے۔گیارولیا ٹاؤن ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے جنرل سیکریٹری وکیل محمد داؤد عالم کا کہنا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ کی تمام سیٹز پر ممتا بنرجی کی پارٹی کا قبضہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو کی جیت تقریباً طے ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے امیدواروں کے لئے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.