ETV Bharat / state

'بنگال میں ایم آئی ایم کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا'

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 11:02 PM IST

بین الاقوامی یوم اقلیت کے موقع پر ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل نے کولکاتا کے حج ہاؤس میں ایک میٹنگ کے دوران اقلیتوں کے حقوق بیداری مہم کے آغاز کا اعلان کیا۔

'بنگال میں اے آئی ایم کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا'

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ترنمول کانگریس کے مائناریٹی سیل کے صدر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ بنگال میں اقلیتوں کے لئے ترنمول کانگریس کی طرح کسی نے کام نہیں کیا۔ بنگال میں اے آئی ایم آئی ایم کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔

ترنمول کانگریس کے مائناریٹی سیل کی جانب سے بین الاقوامی یوم اقلیت کے موقع پر منعقد ایک اجلاس میں ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وہیں ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل پوری ریاست میں بیداری مہم چلائے گی۔

ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل کے اسٹیٹ کمیٹی میں کچھ نئے لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع اور بلاک سطح پر نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل کے ریاستی صدر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ آج ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل کی جانب سے بین الاقوامی یوم اقلیت منایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'مائناریٹی سیل کی جانب سے آئندہ دنوں میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔ساتھ ہی مائناریٹی سیل کی جانب سے پوری ریاست میں کئی اجلاس کئے جائیں گے۔ شمالی بنگال میں مائناریٹی سیل کی جانب سے دو اجلاس کئے جائیں گے۔ اس کے بعد جنوبی بنگال میں بھی پروگرام ہوگا۔ اس لے بعد آئندہ 24 دسمبر کو مائناریٹی سیل کی جانب سے مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف ایک عظیم احتجاجی جلوس کولکاتا کے راجا بازار سے دھرمتلہ تک نکالا جائے گا۔'

اس موقع پر انہوں نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والے لیڈران کے متعلق کہا کہ 'کوئی کہیں بھی جائے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل اپنی جگہ پر مظبوطی سے قائم ہے۔ ہم چاہیں گے کہ کوئی نہ جائے اور اگر کسی کو بات کرنے کی ضرورت ہے تو ہم بات کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: رکن اسمبلی بناشری مہتو کا ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے بنگال میں اے آئی ایم کے آنے کے بارے میں کہا کہ 'بنگال میں ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ عباس صدیقی یا اسد الدین اویسی کون کہا ہے؟ اس سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ہمارے ساتھ زمین پر لڑائی ہوگی تو اس وقت سب واضح ہو جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.