مغربی بنگال كے جنوبی 24 پرگنہ كے كیننگ تھانہ كے تحت ہاٹ تلہ علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں نے پارٹی دفتر سے گھر واپس آ رہے ترنمول كانگریس چھاترپریشد كے رہنما كو گولی مار كر فرارر ہو گئے ۔علاقے میں فائرنگ كی آواز سے سنسنی پھیل گئی۔ TMC Leader shot at canning in south 24 pgs مقمای باشندوں كی اطلاع كی بنیاد پر كیننگ تھانے كی پولیس نے جا ئے وقوع پر پہنچ كر حالات كا جائرہ اور ترنمول كانگریس كے زخمی رہنما كو گرامین ہسپتال میں داخل كرایا جہاں ان كی حالت بگڑنے پر انہیں كولكاتا كے چترنجن میڈیكل كالج اینڈ ہسپتال منتقل كیا گیا۔
پولیس نے كہاكہ نوجوان كی شناخت جسم الدین شیخ كے طور پر ہوءی ہے۔ہاٹ تلہ علاقے كا رہنے والا ہے ۔پورے معاملے كی تفتیش كی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں ملوث شرپسندوں كی تلاش جاری ہے ۔شرپسندوں كو جلد ہی ڈھونڈ نكالا جا ئے گا۔علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ ترنمول كانگریس كے زخمی رہنما كے بھائی نسیم الدین شیخ نے كہاكہ ان كے بھائی كی حالت مستحكم ہے ۔ان كے پیٹ میں گولی لگی تھی ۔مقامی شرپسند گروہ ہی اس معاملے میں ملوث ہیں۔اس سے پہلے ہی ان كےبھاءی پر حملہ ہو چكا ہے ۔سیاسی انتقام كے تحت ان پر حملہ كیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Tmc Leader Murdered: ترنمول كانگریس كے رہنما قاسم شیخ كا قتل
انہوں نے مزید كہاكہ ان كے بھاءی كے حامیوں نے سڑك كی ناكہ بندی كركے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں كی گرفتاری كا مطالبہ كیا۔پولیس سے اپیل ہے كہ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں كوجلد سے جلد گرفتار كرے تاكہ علاقے میں امن وامان جلد بحال ہو سكے ۔