نندی گرام: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے الیکشن ایجنٹ شیخ سفیان کو ضمانت مل گئی۔ انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت مل گئی۔ اگلی سماعت 7 فروری کو ہوگی۔ شیخ سفیان پر پولنگ کے بعد نندی گرام کے ایک گاؤں میں سیاسی تصادم اور بی جے پی کارکن دیبرت میتی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔شیخ سفیان کے علاوہ ترنمول کانگریس کے تین لوگوں کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ جج (ایس سی جی ایم) گریجا نندا جانا نے ہلدیہ عدالت میں ہر ایک کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی۔ کیس کی اگلی سماعت 7 فروری کو ہوگی۔
ہلدیہ کی عدالت کے وکیل گری راج پانڈا نے کہاکہ شیخ سفیان، سوہام قاضی سمیت تین لوگوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ تاہم شیخ سفیان نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں نندی گرام پورے ملک میں توجہ کا مرکز تھا ۔ترنمول کانگریس کی سپریمو اور دو بار کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نندی گرام اسمبلی حلقے سے امیدوار تھیں۔ دوسری طرف، بی جے پی کے امیدوار موجود حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری تھے۔کسی زمانے میں شبھندو ادھیکاری ترنمول کانگریس کے کے سب سے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee Slam Central Govt ممتا بنرجی کا بی جے پی اور مرکزپر طنز
نندی گرام اسمبلی حلقے سے ممتا بنرجی کو 1300 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا حالانکہ یہ جیت یا ہار ابھی عدالت میں زیر التوا ہے۔2مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نندی گرام سمیت ریاست کے علاقوں میں سیاسی تصادم کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ۔ترنمول کانگریس پر الزام ہے کہ بی جے پی کے رکن دیوبرت میتی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔