ETV Bharat / state

بی جے پی کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں: شمس الزماں انصاری - شمس الزماں انصاری

ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن کونسل شمس الزماں انصاری نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

بی جے پی کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 2:27 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن کونسل شمس الزماں انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کونسل شمس الزماں انصاری نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی بہترین اور روشن خیال وزرائے اعلیٰ میں سے ایک ہیں۔

بی جے پی کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں
انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد تو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یکے بعد دیگرے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے ثابت کر دیا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے کوئی حد نہیں ہے۔
شمس الزماں انصاری کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما، ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بلاوجہ تنقید کرتے ہیں۔ ان رہنماؤں کو اپنے اعلیٰ رہنماؤں کی طرف دیکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:جنوبی 24 پرگنہ: مٹیا برج میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے رہنما ممتابنرجی کو لیڈی طالبان کہتے ہیں۔ ان رہنماؤں کو بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ایک نظر ڈالنی چاہئے وہاں کیا ہوتا ہے وہ پورے ملک کو پتہ ہے۔ اُن ریاستوں میں مذہب کے نام پر سیاست، عام لوگوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کرنا اور مسلمان نوجوانوں کو ہدف بنانے والے کون ہیں، سیاسی رہنما یا پھر طالبانی، وہ سب کو پتہ ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.