ETV Bharat / state

'ممتا حکومت بلا امتیاز سب کے لئے کام کرتی ہے'

مغربی بنگال کے سیاسی رہنما اور سماجی کارکن مقصود عالم نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کو سیکولر رہنماؤں کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔

سماجی کارکن مقصود عالم
سماجی کارکن مقصود عالم
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 12:51 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن کے ترنمول کانگریس کے رہنما اور سماجی کارکن مقصود عالم نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی ہی سب سے بڑی سیکولر رہنما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان پر مسلمانوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ وہ (ممتا بنرجی ) تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے کام کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کی نظروں میں تمام مذاہب کے لوگوں کی اہمیت یکساں ہے، وہ کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتی ہیں۔

سماجی کارکن مقصود عالم

بنگال میں حکومت بناؤں گی اور ملک بھی سنبھالوں گی: ممتا بنرجی

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن مقصود عالم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اقلیتوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکالرشپ سے سب سے زیادہ اقلیتی طبقے کے بچوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے جو کام مرکزی حکومت کو کرنا چاہیے وہ کام ممتا بنرجی کر رہیں ہیں، اسی بنیاد پر انکی پارٹی غیر معمولی اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے تمام رہنماؤں نے شمالی 24 پرگنہ کے تمام سیٹ پر قبضہ کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں پالتا سے پینکل( گیارولیا ٹاؤن) کے وزیر فرہاد حکیم کی قیادت میں روڈ شو کا اہتمام کیا جائے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.