کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹر کی دوری پر واقع مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا کے فٹبال گراؤنڈ سے کونسلر فیض احمد خان کی قیادت میں عظیم ریلی نکالی گئی، جو 66 نمبر وارڈ کے تمام علاقوں سے گزرتے ہوئے واپس توپسیا اسپورٹس فیڈریشن میدان ختم ہوئی، اس ریلی میں وارڈ نمبر 66 اور اس کے اطراف لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں گھریلو خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔TMC Leaders Hold Protest Against Price Hike
ریلی کے اختتام پر کونسلر فیض احمد خان نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی تمام تر پالیسیاں عوام مخالف ہیں،عوام کی روز مرہ کی زندگی پر اس کا راست اثر پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگی.پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں عام لوگ سب سے زیادہ پریشان ہیں. ان کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے جن غریبوں کا سو روزہ روزگار منصوبے سے گزر بسر ہوتا تھا مرکزی حکومت نے ان کی تنخواہ روک دی ہے،مرکزی حکومت کو منریگا منصوبے کے تحت ریاستی حکومت کو ساڑھے چھ سو کروڑ رویے ادا کرنا ہے لیکن سیاسی حکومت کے فنڈ کو روک لیا گیا ہے۔
کونسلر فیض احمد خان کے مطابق آنے والے دنوں میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے عام لوگوں کی مدد کی ضرورت پڑے گی،عام لوگوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ دہلی میں کس کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ریاست کے تمام اضلاع میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اختجاج کا سلسلہ جاری رہے گا. نوٹ :اس خبر کی تصاویر اور ویڈیو پہلے ہی موجو سے بھیج چکا ہوں برائے مہربانی ایک بار دیکھ لیجئیے گا۔