ETV Bharat / state

Tmc Leader Murdered: ترنمول كانگریس كے رہنما قاسم شیخ كا قتل

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 9:45 PM IST

شمالی دیناج پوركے رائے گنج تھانے كے تحت 34 نمبر قومی شاہراہ كے قریب ہیٹھیارا علاقے میں ترنمول كانگریس كے رہنما كی پراسرار موت ہوگئی۔ آج صبح قومی شاہراہ كے كنارے ان كی لاش پائی گئی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ترنمول كانگریس كے حامیوں نے قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں كی گرفتاری كا مطالبہ كرتے ہوئے احتجاج كیا۔ Tmc Leader Murdered

tmc leader
tmc leader

مغربی بنگال كے شمالی دیناج پوركے رایے گنج تھانے كے تحت 34 نمبر قومی شاہراہ كے قریب ہیٹھیارا علاقے میں ترنمول كانگریس كے رہنما كی پراسرار موت ہوگئی۔آج صبح قومی شاہراہ كے كنارے ان كی لاش پائی گئی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Tmc Leader Murdered in Raigunj in North Dinajpur

ترنمول كانگریس كے رہنما كی لاش برآمدگی كے بعد مقامی ركن اسمبلی كی قیادت میں حامیوں نے قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں كی گرفتاری كا مطالبہ كرتے ہوئے احتجاج كیا۔ ناكہ بندی كی وجہ سے آمدورفت بھی پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ كر حالات كو قابو میں كیا اور لاش كو پوسٹ مارٹم كے لیے ہسپتال بھیجنے كا انتظام كیا۔

پولیس نےكہا كہ مرنے والے شخص كی شناخت قاسم شیخ كے طور پر ہویی ہے۔وہ ایك سماجی كاركن ہیں۔ گذشتہ شب سے وہ لاپتہ تھے۔ آج صبح قومی شاہراہ كے قریب ان كی لاش برآمد كی گئی ہے۔ پورے معاملے كی تفتیش كی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے كی كوشش كی جا رہی ہے كہ قتل كے پیچھے كی اصل وجہ كیا ہے۔

پولیس نے مزید كہا كہ مقتول كے رشتہ داروں اور جان پہچان والوں سے پوچھ گچھ كی جا رہی ہے۔ آس پاس كے علاقوں میں تلاشی مہم بھی جاری ہے۔ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں كو جلد ہی ڈھونڈ نكالا جائے گا۔ دوسری طرف ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی مشرف حسین نے اپنے حامیوں كے ساتھ مقامی تھانے كے باہر احتجاج كیا۔

دوسری طرف ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی مشرف حسین نے كہاكہ وہ ترنمول كانگریس كے ایك سرگرم رہنما تھے۔ سیاسی رنجش كے سبب ہی قاسم شیخ كا قتل كیا گیا ہے۔ پولیس كو اس معاملے كو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قاسم شیخ كے قاتلوں كو جلد سے جلد گرفتار كرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bangladesh Border Security tighten: یوم آزادی كے مدنظر بھارت بنگلہ دیش كی سرحد پر سكیورٹی سخت

انہوں نے كہاكہ قاسم شیخ كے قاتلوں كی گرفتاری جلد عمل میں نہیں آئی تو وہ بڑے پیمانے پر تحریك چلائی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتیں ترنمول كانگریس كے رہنماؤں اور كاركنان كو ہدف بنا رہی ہے۔ پولیس كو اس سلسلے میں سخت كارروائی كرنی چاہیے۔

ان كا كہنا ہے كہ اپوزیشن جماعتیں پرتشدد پالیسی كی بدولت بنگال میں دبدبہ قایم كرنے كی كوشش میں مصروف ہیں لیكن انہیں یہ معلوم نہیں ہے كہ مغربی بنگال كی سرزمین پر نفرت اور تشدد كی سیاست كے لیے كوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان كی سیاسی جماعت ترنمول كانگریس ہی عام لوگوں كی پہلی اور آخری پسند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.