ETV Bharat / state

TMC Leader on Development Scheme 'ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹی ایم سی کو ووٹ دینا ہوگا' - دوارے سرکار کیمپ کے دوران تنازع بیان

شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ کے کٹیاٹ بلاک صدر پرکاش سردار نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس صرف ان لوگوں کے لئے کام کرے گی جو لوگ اسے ووٹ دیتے ہیں۔ ترنمول ان لوگوں کے لئے کام نہیں کرے گی جو دوسری جماعتوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کے اس بیان کی دیگر سیاسی پارٹیوں نے شدید مذمت کی ہے۔ TMC Leader Controversial Comment on Development Scheme

ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ٹی ایم سی کو ووٹ دینا ہوگا

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 11:58 AM IST

شمالی 24 پرگنہ :مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ کے کٹیہاٹ کے ایک اسکول کے میدان میں 'لکشمی بھنڈار' سمیت ریاستی حکومت کے مختلف سماجی اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے ناموں کے اندراج کا کام چل رہا تھا۔ ترنمول کانگریس کٹیہاٹ بلاک صدر پرکاش سردار وہاں گئے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ TMC Leader Make Controversial Comment On Development Scheme for Panchayat Votes In North 24 pgs

ترنمول کانگریس کے رہنما پرکاش سردار نے لائن میں کھڑی خواتین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو یاد دلاتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خدمات کے لئے چندہ لیں گی۔ لوگوں کو چندہ دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس صرف ان لوگوں کے لئے کام کرے گی جو لوگ اسے ووٹ دیتے ہیں۔ ترنمول ان لوگوں کے لئے کام نہیں کرے گی جو دوسری جماعتوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Sheikh Yasin شیخ یاسن کی ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اکثر پوچھتی ہیں کہ کیا آپ کو لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت معاوضہ مل رہا ہے۔ لوگوں کو یہ جملہ یاد رکھنا چاہیے۔ پنچایت انتخابات کے دوران لوگوں کو نہ صرف اس جملے کو یاد رکھنا ہے بلکہ انہیں ووٹ بھی دینا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما پرکاش سردار کے اس متنازع بیان کی متعدد سیاسی رہنماؤں نے شدید مذمت کی۔ بشیرہاٹ بی جے پی کے یوتھ صدر پلاش سرکار نے کہا کہ ایک بلاک صدر سرکاری پروگرام میں سیاسی مہم کیسے چلا سکتا ہے؟ لوگوں کو کیسے دھمکایا جا سکتا ہے؟ لوگوں کو یہ سب دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ TMC Leader Make Controversial Comment On Development Scheme for Panchayat Votes In North 24 pgs

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.