کولکاتا: مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں پولیس کی کوششوں کے باوجود اب بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان Clashes Between BPJ and TMC خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ کے وارڈ نمبر پانچ میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما اسیم رائے پر فائرنگ کر دی TMC leader Injured in Shooting۔ فائرنگ کے بعد شرپسندوں نے ترنمول کے رہنما کو پستول کے بٹ سے بھی مارا۔ اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا، فی الحال تفتیش جاری ہے اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام اتراشی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف ندیا ضلع کے کلیانی تھانہ کے تحت غیاث پور میں ترننول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، نصف درجن گھروں میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ہے۔
بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ غیاث پور میں میٹنگ کے دوران چند نامعلوم افراد ہاتھوں میں ڈنڈے اور رڈ لے کر پارٹی دفتر پر حملہ کر دیا۔ وہاں موجود بی جے پی کے کارکنان کی پٹائی کی گئی۔'
انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں نے بی جے پی کے رہنماؤں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے بعد کارکنان کے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔'
ان کا کہنا ہے کہ کلیانی تھانے میں جب اس معاملے کی شکایت درج کرانے کے لیے پہنچے تو وہاں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔'
ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما سجاد منڈل نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد بتایا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ' بی جے پی کے اندرونی معاملات کے سبب وہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ پڑے۔'
مزید پڑھیں: