باراسات: مغربی بنگال میں ہونے چند مہینوں کے اندر ہی پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے مدنظر جہاں ایک طرف سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں، دوسری طرف مختلف علاقوں میں کشیدگی میں بھی تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ کے نیل گنج علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے ایک رہنما کو گولی مار دی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما اور سماجی کارکن طیب علی منڈل شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے سبب علاقے میں کیشدگی پھیل گئی۔
شرپسندوں کی فائرنگ کے دوران ترنمول کانگریس کے رینما کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ زخمی رہما کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گولیاں کس نے چلائیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رہنما سنتوش پور سے موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر جاتے ہوئے نیل گنج علاقے میں ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ شرہسندوں نے فائرنگ کر کے جائے واردات سے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:Devastating Fire In Guwahati گوہاٹی شہر میں آتشزدگی سے سو سے زائد مکانات خاکستر
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ طیب علی کو بچانے والے ایک شخص نے کہا کہ وہ ترنمول کانگریس کے رہنما کو اچھی طرح سے جانتے تھے۔ وہ سماجی کارکن ہیں۔ وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی باشندے سماجی کارکن کم سیاسی رہنما پر حملہ کرنے والوں کی جلد سے جلد گرفتاری چاہتے ہیں۔