ترنمول کانگریس کی سینیئر رہنما فیروزہ بی بی نے کہا کہ مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، بردوان اور ہوڑہ میں سیلابی صورتحال کا خطرہ پوری طرح سے ٹل گیا ہے۔ حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور امید کرتے ہیں کہ چند دنوں میں مشرقی مدنی پور ضلع میں سب کچھ پہلے کی طرح ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور بیراج سے روزانہ سینکڑوں کیوزک پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے سبب بردوان، مشرقی مدنی پور اور ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ اس دوران اب تک متعدد افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اس دوران ہگلی ندی میں پانی کی سطح میں تشویشناک طور پر اضافہ ہونے کی وجہ سے ہوڑہ ضلع میں سیلاب جیسی صورتحال بن گئی تھی۔