مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے ایک نمبر بلاک مہیندر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی والی 54 سالہ پروین بانو نے ترنمول کانگریس کے رہنما پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی دو بیگھہ پر دو دو فٹ مٹی کاٹنے کے بجائے چار- چار فٹ مٹی کاٹ کر فروخت کر دیا گیا ہے TMC Leader Faizan Ali Allegedly Sold Soil۔ انہوں نے کہا کہ نائب پنچایت پردھان فیضان علی سے اس سلسلے میں بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سلسلے میں ہریش چندر پور تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دو بیگھہ زمین پر چار - چار فٹ مٹی کاٹ کر فروخت کر دیا گیا اور سارا پیسہ لے لیا۔ نائب پنچایت کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے اور انصاف کی فریاد کی ہے۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ نائب پنچایت پردھان سے پوچھ کی جا رہی ہے۔'
نائب پنچایت پردھان اور ترنمول کانگریس کے رہنما فیضان علی نے کہاکہ ان کے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے، سچائی سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پنچایت آئین کے مطابق ہی ان کی زمین کی کاٹی گئی ہے۔ ان کی اجازت لے کر اس کام کو انجام دیا گیا ہے۔'
مزید پڑھیں: