ETV Bharat / state

ریاستی بی جے پی کے صدر کی جلد گرفتاری عمل میں آنی چاہئے

ترنمول کا نگریس کے وزیرجیوتی پریہ ملک نے تقریب کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کرنے والے ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدردلیپ گھوش کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

ریاستی بی جے پی کے صدر کی جلد گرفتاری عمل میں آنی چاہئے'
author img

By

Published : Nov 5, 2019, 2:29 PM IST

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے درمیان برتری کی جنگ جاری ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر مسلسل متناع بیان بازی کرکے ماحول کشیدہ کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز شمالی24پرگنہ کے سود پور علاقے میں تقریب میں شرکت کے دوران ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی ریاست میں انتشار پھیلا نے کی کوشش کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اپنی متنازع بیان بازی اور حرکتوں سے ریاست کے پرُامن ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ریاستی وزیر کے مطابق بی جے پی کے صدر کبھی متنازع بیان بازی کر رہے ہیں تو کبھی مذہبی تقریب کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کر رہے ہیں۔اس حرکت کےلیےان کی گرفتاری عمل میں آنی چا ہیے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک ذمہ داری شخص ہونے کے باوجود وہ (دلیپ گھوش)ریاست کے ایک خاص طبقے کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن لوگوں کی جانب سے انہیں کرارا جواب مل رہا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنماکے مطابق ریاستی بی جے ہی کے صدر کے خلاف جلد سے جلد غیرقانونی ہتھیاررکھنے کا مقدمہ دائرکرنا چا ہئے ۔اس کے بعد ان کی گرفتاری بھی عمل میں آنی چا ہئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے بی جے پی کے صدردلیپ گھوش پرمذہبی تقریب کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کرنے کا الزام ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.