ETV Bharat / state

TMC Leader Arrest ترنمول کے رہنما پر ساس کو قتل کرنے کا الزام - ترنمول کانگریس کے علاقائی رہنما

مشرقی بردوان ضلع کے الودنگا علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو گھریلو جھگڑے میں اپنی ساس کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم ترنمول کانگریس کے علاقائی رہنما ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ TMC Leader Arrest

ترنمول کے رہنما پرساس کو قتل کرنے کا الزام

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 12:52 PM IST

بردوان: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے الودنگا علاقے میں ترنمول کانگریس کے علاقائی رہنما نے گھریلو جھگڑے میں اپنی ساس کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ہے۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ملزم کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت نام شیخ فیروز کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتولہ معمر خاتون کی شناخت اجمیری خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ TMC Leader Arrest In Motther In Law Murder Case In East Burdwan

پولیس نے کہا کہ مبینہ طور پر مار پیٹ کی وجہ سے معمر خاتون کی موت ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے ترنمول کانگریس لیڈر کا ہاتھ ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم کی بیوی سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bus Accident in Udhampur ادھم پور سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، درجنوں افراد زخمی

ملزم کی بیوی نے دعویٰ کیا کہ وہ کئی سالوں سے ان کے شوہر کا سسرال والوں کے ساتھ جگھڑا ہوتا تھا۔ وہ اکثر و بیشتر روپے کا مطالبہ کرتے تھے۔ مبینہ طور پر اس کے شوہر نے پیسوں کے لئے اسے مارا پیٹا۔ اس لئے طلاق کے لئے درخواست دائر کی۔ اس نے کہا کہ ان کے شوہر مقامی ترنمول لیڈر کے حامی ہیں۔ الزام ہے کہ طلاق کا مقدمہ دائر کرنے پر انہیں ترنمول کے لیڈر نے پارٹی دفتر میں بلا کر دھمکی دی تھی۔ TMC Leader Arrest In Motther In Law Murder Case In East Burdwan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.