جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے اس سے پہلے ہی سیاسی سرگرمیاں اور متنازع بیان بازی تیز ہو گئیں ہیں۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔ اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں جلسے کو خطاب کر تے ہوئے ترنمول کانگریس کے رہنما عرب الاسلام نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی پٹائی کرنے کی بات کہی۔ان کے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما عرب الاسلام نے کہاکہ جب انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی بھانگوڑ سے رکن اسمبلی ہوئے ہیں اس وقت سے یہاں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ایسے لوگوں کو یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے رکن اسمبلی کے بارے میں متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگوں کی پٹائی کرنی چاہئے۔ مقامی باشندے اگر ہماری مدد کرتے ہیں تو یہ کام اور آسان ہو سکتا ہے۔لوگوں لوگوں اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے ۔آنے والے دنوں میں بھانگوڑ میں جہاں بھی میٹنگ ہوگی وہاں کچے بانس کی لکڑی سے ان لوگوں کی پٹائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Gets Bailکلکتہ ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت منظور
غورطلب ہے کہ عرب الاسلام کی تقریر کو پہلے ہی مختلف حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ سیاسی حلقوں کا سوال ہے کہ جہاں پارٹی کے سرکردہ رہنما پر امن انتخابات کا پیغام دے رہے ہیں وہاں عرب الاسلام جیسے رہنما جلسوں میں ایسے اشتعال انگیز الفاظ کیسے بول سکتے ہیں۔