ETV Bharat / state

TMC Leader Produce in Rampurhat Court: ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین نے خود کو بے گناہ قرار دیا

سی بی آئی کی ٹیم نے رامپور ہاٹ Rampurhat سانحہ معاملے میں گرفتار ترننول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کو رامپور ہاٹ محکمہ عدالت میں پیش کیا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما عدالت میں جانے سے پہلے خود کو بے گناہ قرار دیا۔TMC Leader Produce in Rampurhat Court

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 8:06 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین نے خود کو بے گناہ قرار دیا

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاؤں میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم نے رامپور ہاٹ سانحہ معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کو رامپور ہاٹ محکمہ عدالت میں پیش کیا۔ رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین نے عدالت میں جانے سے پہلے خود کو بے گناہ قرار دیا۔ رامپور محکمہ عدالت میں داخل ہونے سے پہلے ترنمول کانگریس کے گرفتار رہنما انورالحق حسین نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں۔ وہ کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں ہیں۔ انہیں زبردستی اس معاملے میں پھنسایا گیا۔TMC Leader Produce in Rampurhat Court

انہوں نے کہا کہ بھارت کے قانون پر مکمل اعتماد ہے. سی بی آئی کی جانچ پر بھی مکمل اعتماد ہے. وہ باعزت رہا ہوں گے کیونکہ وہ بے گناہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر بھی پورا بھروسہ ہے۔ ان کے ساتھ کچھ برا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر رامپور ہاٹ تھانے کے آفیسر انچارج کو لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انور الحق حسین کو اس معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ رامپور ہاٹ سانحہ میں اب تک 22 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس کے ساتھ رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انور الحق حسین کو اس معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ رامپور ہاٹ سانحہ میں اب تک 22 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی۔ آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Calcutta High Court Reserves Order: رامپور ہاٹ ساںحہ پرکلکتہ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.