ETV Bharat / state

بی جے پی بچے کی لاش پر سیاست کر رہی ہے: ترنمول رکن اسمبلی - مغربی بنگال نیوز

ترنمول کانگریس کے بے باک رہنما و رکن اسمبلی انوبرتا منڈل نے ملاپور واقعے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ سمترا خان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

tmc leader anubrata monday criticize bjp mp on boy death in police custody in west bengal
بی جے پی بچے کی لاش پر سیاست کر رہی ہے: ترنمول رکن اسمبلی
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 9:58 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبرتا منڈل نے نابالغ بچے کی موت کو لے کر بی جے پی پر گندگی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ لاک اپ میں ایک بچے کی موت ہوئی ہے۔ اس پر تمام لوگوں کو افسوس ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین سے بات چیت ہوئی ہے۔

انوبرتامنڈل کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ چلا کہ لڑکا نشے کی عادی تھا۔ اسی وجہ سے چوری وغیرہ کرتا تھا۔ اس کے باوجود اس کی موت پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ افسوس بی جے پی کے رکن پارلیمان سمتراخان پر جو بچے کی لاش پر سیاست کر رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کا کہنا ہے کہ میں سمتراخان کو اہمیت نہیں دیتا۔ وہ سیاست میں نئے ہیں وہ سرخیوں میں رہنے کے لئے اس طرح کی سیاست کر رہے ہیں۔

رکن اسمبلی کے مطابق بیربھوم ضلع میں بی جے پی کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔ اس لئے لوگوں کو گمراہ کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی نے بنگال کو تشدد میں جھونک دیا: بابل سپریو

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ملاپور کے تھانے کے لاک اپ میں 14 برس کے لڑکے کی موت ہوگئیلڑکے کو موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.