ETV Bharat / state

بلدیاتی انتخابات کے بعد بی جے پی پوری طرح سے ختم ہوگی: صفیہ خاتون - بی جے پی کی صحیح کسر نکل جائے گی

گیارولیا میونسپلٹی کی وارڈ نمبر سات سے ترنمول کانگریس کی کاؤنسلر اور کوآرڈینیٹر صفیہ خاتون نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں بی جے پی کی صحیح کسر نکل جائے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے بعد بی جے پی پوری طرح سے ختم ہوگی:صفیہ خاتون

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 2:17 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ کی تاریخی نگری مٹیابرج میں دوارے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر (کوآرڈینیٹر) ابو طارق خان نے ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا مجموعہ دوارے سرکار کیمپ پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

بلدیاتی انتخابات کے بعد بی جے پی پوری طرح سے ختم ہوگی:صفیہ خاتون

کیمپ کے دوران سات نمبر وارڈ سے ترنمول کانگریس کی کاؤنسلر صفیہ خاتون نے کہا کہ ان کے وارڈ میں یہ پہلا مکمل دوارے سرکار کیمپ ہے۔

آئندہ بھی دوارے کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے، گیارولیا میونسپلٹی کی وارڈ نمبر سات سے ترنمول کانگریس کی کاؤنسلر اور کوآرڈینیٹر صفیہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں بی جے پی کی صحیح کسر نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات 2021 کی تیاریاں آہستہ آہستہ زور پکڑنے لگا ہے، دو سے تین مہینوں کے دوران اس سلسلے میں بہت کچھ واضح ہو سکتا ہے، ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی کاونسلر صفیہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جو کسر پوری ہونے سے رہ گئی تھی میونسپلٹی الیکشن میں مکمل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کسی بھی حالت میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا ساتھ چھوڑ نہیں سکتے ہیں، اسمبلی انتخابات 2021 میں اس کی عمدہ مثال دیکھنے کو مل چکی ہے اور میونسپلٹی الیکشن میں بھی اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی واحد اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی کوڈینیٹر صفیہ خاتون نے کہا کہ دوارے سرکار کیمپ سے متعلق کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے مطابق ہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی کاؤنسلر اور کوآرڈینیٹر صفیہ خاتون

یہ بھی پڑھیں: مکل رائے ہسپتال میں داخل

انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران خواتین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لئے دوارے سرکار کیمپ کو چار مختلف حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے تاکہ بھیڑ نہ ہو۔

خواتین کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے تمام منصوبوں تک پہنچنے کی راہ کو آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے والی خواتین نے بھی وزیراعلیٰ کے اقدامات کی جم کر تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی امید سے بڑھ کر کام کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.