ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے وزیر مالیات امت مترا سبکدوش ہوں گے؟

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 2:01 PM IST

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر مالیات امت مترا صحت خراب ہونے کے باعث وزارت سے سبکدوش ہوسکتے ہیں۔

tmc leader amit mitra
مغربی بنگال کے وزیر مالیات امت مترا سبکدوش ہوں گے؟

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور تجربہ کار ماہر معاشیات امت مترا سرگرم سیاست سے کنارہ کشی کرنے والے ہیں۔

ریاست کی سیاست میں قیاس آرائی ہے کہ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر مالیات امت مترا خراب صحت کی وجہ سے وزارت سے سبکدوشی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امت مترا اس وقت کسی بھی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وہ ریاست کے وزیر مالیات ہیں۔

رواں برس کے نومبر تک امت مترا کو ریاست کے کسی بھی اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخاب جیت کر رکن اسمبلی کی حیثیت سے اسمبلی پہنچنا ہوگا۔

اسی درمیان امت مترا مسلسل بیمار چل رہے ہیں، صحت خراب ہونے کی وجہ سے ہی وہ سرگرم سیاست سے کنارہ کشی کرسکتے ہیں۔

خبر یہ بھی ہے کہ وزیر مالیات امت مترا کی میعاد پانچ مہینے یعنی نومبر میں ختم ہوجائے گی، جب کہ وہ اپنے کام کو مزید جاری رکھنا نہیں چاہتے۔

صحت خراب ہونے کی وجہ سے دفتر جانے کے بجائے امت مترا زیادہ تر اپنے گھر سے سارا کام کاج کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صحت خراب ہونے کی وجہ سے ہی امت مترا کابینی وزراء کی حلف برداری تقریب میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کے سب سے زیادہ داغدار اور تعلیم یافتہ وزیر کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: سول سروس کے خواہش مندوں کے لئے ریاستی حکومت کا پریلیمنری کریش کورس

انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر رہ کر ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ حالانکہ اس ضمن میں ریاستی حکومت یا پھر وزیر مالیات امت مترا کی جانب سے کوئی واضح پیغام نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.