کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہا کہ وفد میں ایم پی اور راجیہ سبھا میں پارٹی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ڈیرک اوبرائن اور لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ کلیان بنرجی، لوک سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر کاکولی گھوش دستیدار اور راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ ڈولا سین اور سشمیتا دیوشامل ہیں۔
پارٹی نے یہ بھی الزام لگایا کہ سیاسی برانڈنگ کے لیے غیر ملکی دوروں کا استعمال کرنا ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ترقی فراہم کرنے میں اپنی ناکامی کو چھپانے کا واحد راستہ ہے۔
ترنمول نے الزام لگایا، ''جب منی پور جل رہا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمارے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے اپنے غیر ملکی دوروں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آج، ہم جانتے ہیں کہ یہ کیوں کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose سی بی آئی کو پارتھو چٹرجی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی اجازت
اہم بات یہ ہے کہ طویل عرصے تک نسلی جھڑپوں کے بعد منی پور میں تشدد اب عروج پر ہے۔ منی پور 3 مئی سے تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ پچاس ہزار سے زیادہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ کوکی اور میتی کمیونٹیز کے درمیان جاری اس نسلی تنازعہ میں بہت سے لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔