ETV Bharat / state

Panchayat Election ممتا بنرجی کا کانگریس کو پیغام، بنگال میں مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی

قومی سطح پر اتحاد کی کوششوں کے دوران وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کانگریس اور سی پی آئی ایم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر اتحاد کی خواہش اور بنگال میں مخالفت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی کا کانگریس کو پیغام
ممتا بنرجی کا کانگریس کو پیغام
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 3:44 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے موقع پر بیر بھوم کے دبراج پور میںانتخابی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نےہمیشہ کی طرح بی جے پی اور مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے 100 دن کام، بنگال ہاؤس جیسے منصوبوں میں ریاستی حکومت کے واجبات کو روک دیا ہے۔

تاہم تقریر کے اختتام پر ممتا بنرجی نے بائیں بازو کانگریس کی تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ بنگام میں رام اور بام دونوں متحد ہوگئے ہیں ۔وزیر اعلی نے کہاکہ سی پی ایم-کانگریس دہلی میں ہماری مدد مانگ رہی ہے۔ہم بھی جتنی مدد کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔ کانگریس بھی اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔ لیکن دہلی میں ہماری مدد مانگنا اور یہاں ہمارے خلاف بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی کوشش نہیں چل سکتی ہے۔ ایک لڈو دہلی میں اور دوسرا لڈو بنگال کیسے چلے گا؟

پٹنہ میں ہونے والی میٹنگ کے بعد 17 اور 18 جولائی کو پٹنہ میں اپوزیشن کی دوبارہ میٹنگ ہوگی، اس کی اطلاع کانگریس نے دی ہے۔ اس طرف ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے بھی بتایا ہے کہ ترنمول کانگریس کےلئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں چھوڑے گی۔ اس کے نتیجے میں، یہ دیکھنا باقی ہے کہ ترنمول-بائیں بازو-کانگریس تنازعہ کیسے حل ہوگا اور اتحاد کیسے کیمسٹری بنائے گا۔

ممتا بنرجی نے ٹیلی فونک خطاب سے متعلق کہا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔مجھے ابھی دس دن مزید لگیں گے۔ایک آپریشن ہونا ہے۔کچھ تکلیف ہے ۔بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر کو ختم کر دیا ہے۔قبائلیوں کے حقوق ختم کئے جارہے ہیں ۔ان سے زمین چھیننے کی کوشش ہورہی ہے۔منی پور کے حالات ہمارے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose بنگال میں سیاسی خون کی ہولی بند ہونی چاہیے:گورنر

ممتا بنرجی نے کہاکہ اقلیتوں کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے کہ سی پی آئی ایم نے کتنے لوگوں کو مارا ہے۔ لوگ ان سے آزاد ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس معلومات ہے کہ بی جے پی جنگل محل کے فنڈنگ میں بدعنوانی کی ہے۔اگر کوئی غلط کام کرے تو عدالت اسے سزا دے۔ لیکن عدالت کچھ ثابت نہیں کر پا رہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم کسانوں کو سب سے زیادہ معاوضہ دے رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.