ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا ریکارڈ ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے آگے - ادین گوہا جیت کی طرف گامزن

کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا کے بی جے پی کے امیدوار کے خلاف ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی سبقت بناکر اپنی جیت تقریباً پکی کرلی ہے۔

tmc candidate udyan guha leades more than one lakh votes against bjp candidate
ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا ریکارڈ ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے آگے
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 1:08 PM IST

مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا (جزیرہ)، شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اور ندیا ضلع کے شانتی پور اور کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہے۔ دن ہاٹا سمیت شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، اور شانتی پور اسمبلی حلقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی واضع برتری حاصل کرکے جیت کی جانب گامزن ہے۔

کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا کے بی جے پی کے امیدوار کے خلاف ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی سبقت بناکر اپنی جیت تقریباً پکی کرلی ہے۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا کی ناقابل شکست سبقت ملنے کے بعد دن ہاٹا کی سڑکوں پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جیت کا جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں غیر معمولی اضافہ کے سبب مہنگائی کی دوہری مار کا سامنا کرنے والے عام لوگ بی جے پی کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو تمام سیٹوں پر ریکارڈ جیت ملنے والی ہے۔ بی جے پی کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر شوبھن دیب چٹرجی دوسرے راؤنڈ کے بعد تقریباً ساڑھے 33 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اپنے کٹر حریف بی جے پی کے امیدوار سے تقریباً ایک لاکھ 33 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوسری طرف ندیا ضلع کے شانتی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سنئیر رہنما اپنے حریف بی جے پی کے امیدوار سے 19 ہزار 975ووٹوں سے آگے ہیں۔ کوچ بہار کے دن ہاٹا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا اس وقت ایک لاکھ 1118 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بی جے پی کے کیمپ میں سناٹا ہے۔ بی جے پی کے بیشتر رہنما اور حامی کاؤنٹنگ مرکز چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.