مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 پانچوں مرحلے کی ووٹنگ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پانچویں مرحلے میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور صنعتی خطہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں گزرتے وقت کے ساتھ ان دنوں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما منجو باسو نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کارروائی کو انتخابی کمیشن اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سازش قرار دیا ہے۔
بابائے آئین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 130 ویں پیدائش کے موقع پر دو مرتبہ کی رکن اسمبلی رہ چکی ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ دو لوگوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ انتخابی کمیشن ان ہی دو لوگوں کے اشارے پر کام کر رہا ہے۔ انتخابی کمیشن اب خود مختار ادارہ نہیں رہا۔ اسی وجہ سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی جمہوریت، ملک اور عوام کو بچانے کے لئے جدوجہد کر رہیں ہیں اور بنگال کے دس کروڑ لوگ ان کی جدوجہد میں شامل ہیں۔
نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار منجو باسو کا کہنا ہے کہ کوچ بہار کے سیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت ایک سازش ہے۔
مزید پڑھیں:
'بنگال میں مسلمانوں کے لیےکسی نے کچھ نہیں کیا'
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ممتا بنرجی غیر معمولی اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی اور سازش کرنے والوں کو شکست دیں گی۔