ETV Bharat / state

Panchayat Election مالدہ میں ریاستی وزیر کے اپنے بوتھ پر ترنمول کانگریس کی شکست - اپنے بوتھ پر ترنمول کانگریس کی شکست

مالدہ میں ممتا بنرجی کے کابینہ میں شامل ریاستی وزیروزیر آبپاشی سبینہ یاسمین کے اپنے بوتھ پر ترنمول کانگریس کے امیدوارکانگریس امیدوار سے 73 ووٹوں سے ہار گئیں۔

مالدہ میں ریاستی وزیر شبینہ یاسمین کے اپنے بوتھ پر ترنمول کانگریس کی شکست

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 7:54 PM IST

مالدہ:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔کانگریس کے محمد مہتاب شیخ نے مالدہ کے کالی چک-1 بلاک میں بابرہاٹ پرائمری اسکول کے بوتھ پر کامیابی حاصل کی۔ کالیاچک-1 بلاک کے گاؤں پنچایت نمبر 28 کے بوتھ نمبر 28 میں کانگریس امیدوار کو ترنمول امیدوار سے 73 ووٹ زیادہ ملے۔ اس بوتھ کی ووٹرو میں سبینہ یاسمین بھی شامل ہیں، ریاستی وزیر برائے آبپاشی اور شمالی بنگال ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شبیہ یاسمین کانگریس سے ہی ترنمول کانگریس میں آئی ہیں۔

پر کانگریس اس بوتھ میں جیت کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ کیونکہ وزیر کے اپنے بوتھ میں یہ جیت دراصل حکمراں پارٹی کے تئیں لوگوں کے غصے کا اظہار ہے، کانگریس لیڈر اور کارکنان دعویٰ کر رہے ہیں کہ مالدہ میں کانگریس کی طاقت واپس آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CV Anand Bose مغربی بنگال کے گورنر نے امت شاہ سے ملاقات کی

مالدہ کے اپنے مضبوط گڑھ میں، کانگریس اس سال پنچایتی انتخابات میں دوسرے اضلاع کے مقابلے میں کافی بہتر نتائج کا اشارہ دے رہی ہے۔ دوپہر تک وہ گرام پنچایت کی ایک سو سے زیادہ سیٹیں جیت چکی ہیں۔ تاہم، مالدٹھ میں بھی سیٹیں جیتنے کے معاملے میں کانگریس ترنمول اور بی جے پی سے پیچھے ہے۔ تاہم، مرشدآباد، مالدہ جیسے اقلیتی اکثریتی علاقوں کے نتائج حکمراں جماعت کی تشویش میں اضافہ کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.