ETV Bharat / state

KMC Election Results 2021: فیض احمد خان کی کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تاریخی جیت - ٹی ایم سی یکطرفہ کامیاب

وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے KMC Election کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں 62 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

tmc candidate faiz ahmed khan win record margin in KMC Election
فیض احمد خان کی کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تاریخی جیت
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 7:10 PM IST

Updated : Dec 21, 2021, 7:58 PM IST

کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات KMC Election میں ترنمول کانگریس نے TMC Registers Historic Win شاندار جیت درج کی ہے۔ اس شاندار جیت کے لیے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بنگال ہی ملک کو راہ دکھا سکتی ہے۔ ترنمول کانگریس کو 144 سیٹوں میں 134 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ وہیں بایاں محاذ کے ووٹوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بایاں کو 2، کانگریس کو 2 اور بی جے پی کو 3 اور 3 آزاد امیدواروں کو جیت ملی ہے۔

ویڈیو

جنوبی کولکاتا کے 66 نمبر وارڈ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے اپنے کٹر حریف کانگریس اور سی پی آئی ایم کے امیدواروں کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان کو 62045 ووٹ ملے، جبکہ ان کے حریفوں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں یہ اب تک کی سب بڑی اور تاریخی جیت ہے۔

دوسری طرف مسلم اکثریتی پورٹ اسمبلی حلقے میں واقع وارڈ نمبر 134 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شمس اقبال نے اپنے کٹر حریف کو 23ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی۔ ان کی جیت پر کاؤنٹنگ مرکز پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جم کر جشن منایا۔

وارڈ نمبر 134 میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شمس اقبال نے کل 25ہزار ووٹوں میں سے 23 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے اپوزیشن کا صفایا کر دیا ہے۔

کاؤنٹنگ مرکز کے سامنے ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کی جیت پر جم کر جشن منایا اور ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا بھی اظہار کیا۔

پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے شمس الزماں انصاری، فریدہ پروین، نظام الدین شمس، شمیمہ رہان خان، سوما داس، رام پیارے رام اور ابو محمد طارق نے اپنے اپنے وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔

دوسری طرف وارڈ نمبر 137 سے کانگریس کے امیدوار وسیم انصاری اور 135 نمبر وارڈ سے آزاد امیدوار روبینہ ناز کو کامیابی ملی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 21, 2021, 7:58 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.