ETV Bharat / state

شمشیرگنج: ترنمول کانگریس کے امیرالاسلام کی 26 ہزار ووٹوں سے جیت

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار امیرالاسلام نے کانگریس کے زاہد الرحمٰن کو دلچسپ مقابلے میں 26 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔

شمشیرگنج: ترنمول کانگریس کے امیرالاسلام کی 26 ہزار ووٹوں سے جیت
شمشیرگنج: ترنمول کانگریس کے امیرالاسلام کی 26 ہزار ووٹوں سے جیت
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 9:18 PM IST

Updated : Oct 3, 2021, 9:38 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کو کلین سوئپ کردیا ہے۔

شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے امیدوار امیرالاسلام نے کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمٰن کو 26 ہزار 113 ووٹوں سے شکست دے دی۔ شمشیر گنج اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کو کانگریس کے خلاف سخت آزمائش سے دو چار ہونا پڑا لیکن آخری راؤنڈ میں ترنمول کے امیرالاسلام نے بازی مار لی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے جیت

مرشدآباد کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے اپنے حریف کو تقریباً ساڑھے 92 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر جیت درج کی۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہائی پروفائل بھوانی پور ضمنی انتخاب میں 58 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کرکے وزیراعلیٰ کا عہدہ برقرار رکھا۔

Last Updated : Oct 3, 2021, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.