ETV Bharat / state

مالدہ: ترنمول کانگریس کے رہنما پر جان لیوا حملہ - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور میں حکومت کی ترقیاتی اسکیم 'دوار سرکار' کے تشہیر کی دوران نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر انور علی شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

مالدہ: ترنمول کانگریس کے رہنما پر جان لیوا حملہ

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 5:17 PM IST

مغربی بنگال میں جاری پُرتشدد سیاست میں اب تک 60 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور میں حکومت کی ترقیاتی اسکیم دوار سرکار کی تشہیر کے دوران نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

اس حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ آر اے ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے انور علی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی پرچم کی بے حرمتی سے پورا ملک دکھی ہوا ہے: مودی

ترنمول کانگریس ضلع صدر موسم نور نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انور علی پارٹی کے ایک سرگرم رہنما ہیں۔ اس واردات میں بی جے پی کے رہنما ملوث ہیں۔

وہیں، بی جے پی کے ضلع صدر نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.