ETV Bharat / state

رکن پارلیمان شانتانو سین کو غیر ضروری تبصرے سے گریز کرنے کی ہدایت - گزشتہ ہفتے ہفتہ

ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا رکن شانتانو سین کو غیر ضروری اور متنازع تبصرے کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ شانتانو سین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تیجس فلائٹ کا مذاق اڑایا تھا۔TMC Ask MP Santanu Sen To Avoid Media

رکن پارلیمان شانتانو سین کو غیر ضروری تبصرے سے گریز کرنے کی ہدایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 2:06 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ ہفتے ہفتہ کو انہوں نے وزیر اعظم کی تیجس فلائٹ کے حوالے سے میڈیااہلکار کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی وزیر اعظم گئے ہیں اسرو کا چندریان مشن ناکام ہوا ہے۔ ان سے بات کرنے کے بعد کنگنا رناوت کی فلم سپر فلاپ ہو گئی۔ وراٹ کوہلی نے ان سے مصافحہ کیا تو وہ مسلسل تین سال تک سنچری نہیں بنا سکے۔ عالمی کپ میں بھارت لگاتار جیت حاصل کی مگر نریندر مودی اسٹڈیم میں فائنل مقابلے جس کے ناظرین میں موددی شال تھے اس میں شکست کا سامنا کرنا پڑامجھے ڈر ہے کہ آپ جس جہاز میں اڑ رہے ہیں وہ گر نہ جائے۔

ممبر پارلیمنٹ کے اس تبصرے کے بعد گرما گرم بحث چھڑ گئی تھی۔ترنمول ذرائع کے مطابق ان کے تبصرے کو پارٹی نے غیر حساس قرار دیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ میڈیا میں مزید کوئی تبصرہ نہ کریں۔ اس فیصلے کے بارے میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Book Fair مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے کتاب میلے کا انعقاد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک میں تیار کردہ چوتھی نسل کے لڑاکا طیارے تیجس کے نئے ورژن پر سواری کی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے تیجس لڑاکا طیارہ اڑایا ہے۔ شانتانو سین نے اسی پر طنز کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.