شمالی 24 پرگنہ :مغربی بنگال میں ہونے پنجایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ بدعنوانی کے متعدد الزامات کے باوجود کا سامنا کرنے کے باوجود ترنمول کانگریس کو سو میں سے سو پنچایت جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔اپوزیش جماعتیں بی جے پی ،کانگریس اور سی پی آئی ایم بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
مغربی بنگال میں 34 سالہ لفٹ فرنٹ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سی پی آئی ایم نے 12برس بعد شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ ساشن میں پہلا انتخابی جلوس کا اہتمام کیا۔اس جلوس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کی جانب سے سی پی آئی ایم کے جلوس کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش گئی۔ترنمول کے حامیوں نے مائیک پر کھیلا ہوبے کھیلا ہوبے گانا بجا کر سی پی آئی ایم کے جلوس کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔
اس واقعہ میں پولیس کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے۔ ایک سوال اٹھایا گیا ہے کہ اعلان کردہ پروگرام کے درمیان سڑکوں پر اس طرح کا رقص کیسے ہوا؟ جب صحافیوں نے محمد سلیم سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ترنمول کے کچھ لوگ خوشی سے ناچنے لگے ہیں کیونکہ محمد سلیم کافی عرصے بعد یہاں آئے ہیں۔ تاہم ترنمول کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salim Taunts On New TMC جسٹس کے خلاف احتجاج نئی ترنمول کانگریس کی شروعات
بنیادی طور پر، اس دن، سی پی ایم نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے خلاف جلوس نکالا۔ اس مارچ سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرام پنچایت آواس یوجنا کے تحت مکانات کی فہرست کو عام کیا جائے۔ بدعنوانی میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے ۔ 100 دن کا کام دوبارہ شروع کیا جائے۔