ETV Bharat / state

عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات سخت - کسی بھی طرح کی کوئی بندش نہیں

ریاست کے تمام اضلاع میں عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے علاوہ لوگوں سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

tight-security-for-ashura-ask-people-to-follow-corona-guidelines
عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات سخت
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:25 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ آج لاک ڈاؤن کا 94 واں دن ہے۔ اس درمیان ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے فیصلے سے عام لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔

ویڈیو
ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے جاری ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ اسی درمیان ریاست کے تمام اضلاع میں عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے علاوہ لوگوں سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی طرح کی کوئی بندش نہیں ہو گی، لیکن تمام لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا پڑے گا'۔کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے علاوہ کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ہو گی'۔ریاستی حکومت کے مطابق مغربی بنگال میں حالات بہتر ہیں اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اس کے لیے عوام کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 41 ہزار 80 تک پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے اب تک 15 لاکھ 13 ہزار لوگوں کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی ملی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے سبب اب تک ساڑھے 18 ہزار کے قریب لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.