بھارت ۔ بنگلہ دیش سرحد سے بی ایس ایف نے تلنگانہ کے تین نوجوانوں سمیت نو بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
بی ایس ایف کی 112 ویں بٹالین کے جوان حکیم پور میں واقع بھارت ۔ بنگلہ دیش سرحد پر گشت کر رہے تھے۔بی ایس ایف کے جوانوں نے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والے دراندازوں کو گرفتار کر لیا۔
بی ایس ایف کی پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ہونے والوں میں تلنگانہ کے تین نوجوان بھی شامل ہیں۔ بی ایس ایف کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ تمام درانداز غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ان کے پاس کاغذات نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے نوجوانوں کی گرفتاری پر حیرت ہے آخر وہ کس مقصد کے تحت سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بی ایس ایف کے جوانوں نے گرفتار شدگان کو شوروپ نگر تھانے کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ شوروپ نگر تھانے کی پولیس نے تمام گرفتار شدگان کو بشیر ہاٹ عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں پولیس حفاظت میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔