ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 1:01 PM IST

کولکاتا اور اس کے اطراف میں ہوئے مختلف سڑک حادثوں میں تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

سڑک جادثے میں تین افراد ہلاک
سڑک جادثے میں تین افراد ہلاک

مغربی بنگال میں تہواروں کا جشن منانے کے دوران لاپروائی سے موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے تین افراد کی موت ہو گئی.

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں دیر رات بالی گنج کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا۔

موقع پر ہی 27 برس کے موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی جبکہ خاتون دوست شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

پولیس نے کہا کہ ٰنوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی خاتون دوست کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، دوسرا حادثہ مانک تلہ کے قریب پیش آیا. موٹر سائیکل سوار نے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہیں پہننے کی وجہ سے دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

کولکاتا پولیس کی تمام تر ہدایت کے باوجود موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں ـ

تہواروں کے دوران کولکاتا اور اس کے اطراف میں سڑک حادثوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.