ETV Bharat / state

کولکاتا کی عمارت میں آتشزدگی، تین افراد ہلاک - کولکاتا ایک بلڈنگ میں آتشزدگی

کولکاتا کے گنیش چندر ایوینو میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے سے تین افراد کی موت ہوگئی جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

three person killled in fire accifent
کولکاتا کی عمارت میں آتشزدگی، تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 1:12 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گنیش چندرا ایوینو میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی۔

آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کے 25 انجن جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی گھنٹوں مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اس میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

three person killled in fire accifent
کولکاتا کی عمارت میں آتشزدگی، تین افراد ہلاک

وزیر برائے فائر بریگیڈ سجیت بوس کا کہنا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اس میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آتشزدگی میں دو بچے اور ایک عورت کی موت ہوئی ہے۔ درگا پوجا سے قبل اس طرح کا واقعہ افسوسناک ہے۔

دوسری طرف فائر بریگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل میں آگ لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اوپر تک پھیل گئی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد تیسری منزل سے دو لڑکوں نے چھلانگ لگادی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

زخمی لڑکوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی موت ہوئی۔ اس واقعہ میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔ خاتون جان بچانے کے لیے باتھ روم میں چھپی تھی۔ دم گھٹنے سے ان کی موت ہوئی۔

واقعہ کے دوسرے دن بھی عمارت سے دھواں نکلنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.